پیرس (اے کے راؤ) زندگی دینے والے مالک کی عنایت اور زندگی کو درندگی بنانے والے ظالموں کے ظلم کے درمیان خوبصورت زندگی کی خواہش رکھنے والوں نے گن کر بتایا ہے کہ میں 49 سال کا ہو چکا ہوں۔
کل رات جب فرانس میں رات کے 11 بج رہے تھے ، میری بیگم اور بچے میرے لیے سرپرائز پارٹی کی تیاری کر رہے تھے اسی دوران میرے دوست طارق چوھدری جو کہ پیرس میں ٹیکسی چلاتے ہیں نے فون کیا اور انفارم کیا کہ پیرس میں کیا ہو رہا ہے ۔جب سے اب تک کچھ بھی کرنے کو دل نہیں کر رہا بیگم بچوں کی معصوم خواہشیں بھی دم توڑ رہی ہیں۔ اب تک 160 کی ہلاکت اور 200 سے زائد کے زخمی اور 8 دہشت گردوں کے انجام کو پہنچنے کی نیوز ہے۔ سکول کالج بند کر دیے گئے ہیں۔
ایمرجنسی لگ گئی ہے ۔ پیرس امن کی جگہ ہے جہاں اب دہشت ناچ رہی ہے۔ لوگوں کا سکون خراب کرنے والے انسانیت کے دشمن ہر جگہ پہنچ جاتے ہیں ایسے میں لمبی عمر کی دعا بھی مزاق لگتی ہے ۔ پھر بھی میرے لیے اچھی خواہش رکھنے والوں کا شکریے کے ساتھ دعا گو ہوں کہ اللہ آپ کو امن و سکون کی زندگی عنایت فرمائے آپ کی زندگی کسی بھی دہشت گردی سے محفوظ رہے۔ آمین