آسٹریا (اکرم باجوہ) دشمن ملک کی نیوی کا کمانڈر جو کہ آرمی کے میجر کے عہدہ کے برابر ہے بھارتی خفیہ ادارہ “را” کے ایجنٹ کی حیثیت سے پاکستان میں عرصے سے سرگرم تھا، جسکی بلوچستان سے گرفتاری پاکستانی انٹیلیجنس اداروں کی بڑی کامیابی ہے۔
وزیرِداخلہ اور خاص کر حکومتی ترجمان و وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے بھی بھارتی سرکار کی پاکستان کے اندر پاکستان کی سالمیت کی خلاف عملی سازش کے واضح ثبوت ملنےکے باوجود ملکی و عالمی میڈیا کو بھرپور طور آگاہ نہیں کر رہے۔
پاکستان مخالف بھارتی اقدامات کے واضح ثبوت بمعہ تفصیل ایم کیو ایم کے دہشت گرد اپنے وڈیو بیانات میں بھی دے چکے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم مشرقی پاکستان کو علیحدہ کرنے کی سازش کا برملا اعتراف کرتے ہیں مگر کاروباری وزیراعظم اپنے ذاتی کاروبار اور مفاد کی وجہ سے بھارتی وزیراعظم کو رائیونڈ میں ناشتہ کرواتے ہیں ۔
اوورسیز پاکستانی حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی سطح پر بھارتی حکومت کے سرکاری طور پر ملوث ہونے کے ثبوت کو موثر انداز میں پیش کیا جائے۔