مہمند ایجنسی…….مہمند ایجنسی کی تحصیل یکہ غنڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو خاصہ دار اہلکار شہید ہوگئے ۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل یکہ غنڈ کے علاقے دروازگئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے خاصہ دار فورس کے دو اہلکار تاج علی اور بلال جان شہید ہوگئے ۔دو نوں اہلکار سولرٹیوب ویل کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔ فائرنگ کے بعد سیکورٹی فورسز نے لاشوں کو تحصیل اسپتال منتقل کیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔