counter easy hit

اورکرزئی ایجنسی، دہشتگردوں نے زیر تعمیر سرکاری کالج کو بارود سے اڑا دیا

Orakzai

Orakzai

اورکزئی (یس ڈیسک) شرپسندوں نے لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے کلایہ میں ڈگری کالج کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا۔

پولٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکے سے کالج کے چار کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی۔

ایک ماہ قبل بھی لوئر اورکزئی ایجنسی میں نامعلوم افراد نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تھا۔