پاک،افغان سرحد طورخم بارڈر پر انسانی اسمگلنگ گروہ کے خطرناک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔افغان شہری 13 جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور 14 اصلی پاکستانی پاسپورٹ کو جسم کے ساتھ چپکا کر لےجارہاتھا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطا بق گرفتار افغان ملزم سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ اس گروہ کے 6ملزمان کو پہلے ہی پشاور سے گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ سیکورٹی فورسز کی آج طورخم بارڈر پر دوران چیکنگ انسانی اسمگلنگ کے گروہ کے سربراہ کو گرفتار کرلیا ۔ملزم سے برآمد ہونے والے پاسپورٹ مشین ریڈ ایبل ہیں،جبکہ اس پرلگی ہوئی تصاویر غیرملکی لوگوں کی ہیں ،سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ ان میں سے کچھ ازبک ،ترکمان اورافغانی بھی ہوسکتے ہے، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔