کل بھوشن یادیو نے بلوچستان میں مذہبی انتہا پسندوں سے رابطوں کا انکشاف کیا ہے۔”را” کے گرفتار افسر نے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو ایران کے علاقے سراوان میں پناہ دی۔ نشاندہی پر پندرہ افراد زیر حراست۔
اسلام آباد: (یس اُردو) را ایجنٹ نے دوران تفتیش بلوچستان میں مذہبی انتہا پسندوں سے بھی رابطے کا انکشاف کر دیا۔ کالعدم تنظیم کے کمانڈر گلزار شمبے کو مالی معاونت کے ساتھ اسلحہ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ بھارتی ایجنٹ کل بھوشن یادیو کی نشاندہی پر ٹارگٹ آپریشن میں 15 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ کل بھوشن یادیو گوادر ، پنجگور ، تربت اور قلات بھی متعدد بار آ چکا ہے۔ کل بھوشن یادیو نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ را ایجنٹ مختلف تنظیموں کے کارکنوں کو چاہ بہار سے بذریعہ سمندر ممبی ٹرینگ کے لیے پہنچاتا تھا ۔ تمام گرفتار افراد کی تنظیموں اور ناموں کو صیغہ راز میں رکھا گیا ہے