counter easy hit

خستہ پرانی خطرناک عمارتوں کے حوالے سے اہم میٹنگ

Aging meeting

Aging meeting

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)خستہ پرانی خطرناک عمارتوں کے حوالے سے اہم میٹنگ اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین کی زیر صدارت ہوئی۔ضلعی حکومت کی ٹیکنیکل ٹیموں نے سرکاری ،غیر سرکاری اور پرائیویٹ عمارتوں کا سروے مکمل کر لیا ہے۔آئندہ چند روز میں ان کو گرانے یا مرمت کرنے کا فیصلہ کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے ضلع بھر میں خستہ پرانی اور خطرناک عمارتوں کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں کیا۔ڈی سی او کی جانب سے تشکیل دی گئیں 12ٹیکنیکل کمیٹیوں نے اپنی اپنی سفارشات پیش کیں کہ سرکاری و غیر سرکاری اور پرائیویٹ عمارتوں کی مرمت کی جائے یا ان کو گرا دیا جائے تاکہ کسی بھی بڑے نقصان سے بچا جاسکے۔اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے اس موقع پر ہدایات جاری کیں کہ ٹیکنیکل کمیٹیاں اپنی سفارشات جلد از جلد تحریری طور پر پیش کریں تاکہ آئندہ چند روز میں فیصلہ کیا جاسکے۔خطرناک عمارتوں کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر میاں رفیق احسن،ای ڈی او ہیلتھ، ڈسٹرکٹ آفیسر بلڈنگز کے علاوہ ضلع بھر کے ایس ڈی اوز بلڈنگ سب انجنئیرزسمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔