counter easy hit

پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہانگ کانگ: وزیراعظم نواز شریف اور ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو لی چن یانگ نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

Agree to boost economic cooperation between Pakistan and Hong Kong

Agree to boost economic cooperation between Pakistan and Hong Kong

وزیراعظم نواز شریف سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو لی چن یانگ نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان پرانے تجارتی تعلقات قائم ہیں اور ہانگ کانگ کی مختلف کمپنیوں کے مستقل دفاتر بھی پاکستان میں قائم ہیں۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کار دوست ملک ہے اور ہانگ کانگ کے سرمایہ کار پاکستان میں کاروبار سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں، ہانگ کانگ کے تاجر سی پیک میں بھی حصہ لیں جب کہ ون بیلٹ ون روڈ چینی قیادت کا بڑا وژن ہے۔ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے سی پیک میں سرمایہ کاری کی پیش کش پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ہانگ کانگ مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔ لی چن یانگ نے بھی پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان اقتصاد تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website