counter easy hit

بجٹ2020ء:حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان کونسی بڑی ” ڈیل” ہوگئی؟ بجلی، گیس اور مہنگی اشیاء سے متعلق اہم فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے ان کا پاکستانی حکام کے ساتھ 6 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسِلیٹی کے ’دوسرے جائزے کی تکمیل کے لیے درکار پالیسیز اور اصلاحات‘ پر اسٹاف کی سطح کے معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان پاکستان میں مشن کے

وہی عشق اور محبت کا چکر۔۔!! مشیل اوباما اور ہیلری کلنٹن کس شخصیت کو چاہتی تھیں؟ ڈونلڈ ٹرمپ کے انکشاف نے پوری دنیا کو ہلا دیا

سربراہ ارنیسٹو رامریز ریگو نے وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقراور سیکریٹری خزانہ نوید کامران بلوچ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے گزشتہ 2 ہفتوں سے سلسلہ وار بات چیت کے بعد کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ’آئی ایم ایف اسٹاف اور پاکستانی حکام ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی کے تحت حکام کے اصلاحاتی پروگرام کے دوسرے جائزے کی تکمیل کے لیے درکار پالیسیز اور اصلاحات کے اسٹاف لیول کی سطح کے معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں‘۔

مداحوں کے لیے یقین کرنا مشکل…!!! عائشہ عمر کی ویڈیو اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

 

مذکورہ معاہدہ آئی ایم ایف کی انتظامیہ منظور کرے گی جبکہ ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے اپریل کے اوائل میں اس پر غور کیے جانے کی توقع ہے اور جائزہ مکمل ہونے کے بعد تقریباً 45 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ دوسری جانب پاکستانی حکام ’دوسرے جائزے کی تکمیل کے لیے درکار ’پالیسیز اور اصلاحات‘ کے حوالے سے کچھ بھی بتانے سے گریز کرتے نظر آئے تاہم اس بات کا اشارہ دیا گیا کہ دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مزید ایڈجسٹمنٹ سے قبل لگنے والے دھچکوں مثلاً توقع سے زائد مہنگائی کو برداشت کرنے کے لیے کچھ تحمل کا وقت درکار ہے۔

پاکستان کے اہم ترین شہر میں گرلز ہاسٹل میں مقیم طالبہ نے اپنے اساتذہ پر شرمناک الزامات عائد کر دیئے

 

اس ضمن میں ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس بات کی بھی امید ہے کہ تیل اور گیس کی قیمتوں میں جاری کمی سے بھی ایڈجسٹمنٹ کے لیے گنجائش پیدا ہوگی جس کا ایک عنصر آئندہ سال کے بجٹ میں شامل ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن پالیسی کارروائیوں پر اتفاق کیا گیا انہیں مکمل طور پر بیان نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ یہ ’مارکیٹ کے لیے حساس‘ ہوسکتا ہے اس لیے اس کو مناسب وقت کے لیے رکھنا چاہیے۔ عمومی طور پر آئی ایم یف پروگرام کے جائزوں کی تفصیلات ایگزیکٹو بورڈ کی نظر ثانی اور منظوری کے بعد منظر عام پر لائی جاتی ہے اور اس سلسلے میں اسٹاف رپورٹ جاری کی جاتی ہے۔ تاہم ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جو مارچ کے اوائل میں ہونا تھا اسے ایک ماہ کے لیے ملتوی کر کے اپریل کے اوئل تک موخر کردیا گیا ہے۔ تاہم عہدیدار کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ توانائی کی قیمتوں کے باعث صنعتوں کو درپیش مشکلات کے سبب حکومت پر سخت دباؤ ہے۔ اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان اعلان کرچکے ہیں کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں رواں مالی سال کے آئندہ 4 ماہ تک تبدیل نہیں ہوں گی۔ علاوہ ازیں عہدیدار نے آئی ایم ایف کی جانب سے اچھی خبروں کی آمد کو واشنگٹن کے حوصلہ افزا انداز سے منسلک کیا جس میں امریکی سیکریٹری تجارت کے حالیہ دورہ اسلام آباد کے دوران متعدد وزارتوں، دفتر وزیراعظم سمیت تقریباً ہر سطح پر ملاقاتوں کی مصروفیات اور آئندہ چند روز میں افغان مفاہمتی عمل کے طے پانے والا معاہدہ شامل ہے۔

AGREEMENT, BETWEEN, PAKISTAN, AND, IMF, 40 MILLION, DOLLAR, WILL, BE, PROVIDED, AS, NEXT, PERIOD

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website