دمشق………شام میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے ۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی ۔ امریکا اور روس نے شام میں جنگ بندی معاہدے کا مسودہ مشترکہ طور پر سلامتی کونسل میں پیش کیا جسے سلامتی کونسل نے منظور کرلیا ۔
سلامتی کونسل نے فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کریں ۔ قراراداد میں شامی حکومت اور اپوزیشن پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے تحت دوبارہ مذاکرات میں حصہ لیں ۔ یہ امن مذاکرات سات مارچ کو ہوں گے۔