احد چیمہ کی گریڈ انیس سے گریڈ بیس میں ترقی, تحریک انصاف کا سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خط سینئر رہنما عندلیب عباس کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے۔ خط میں ذکر کیا گیا ہے کہ احد چیمہ نے ایل ڈی اے کے ڈی جی کے طور پر اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ 14 ارب مالیت کا ٹھیکہ اہلیت نہ رکھنے والی کمپنی کو دیا، احد چیمہ نے خلاف قاعدہ پیراگون سٹی کے مالکان سے 32 کنال اراضی حاصل کی، قومی احتساب بیورو انہی وجوہات کی بناء پر احد چیمہ کو حراست میں لے چکا ہے، ترقی کی بجائے احد چیمہ کیخلاف سرکاری افسران کے لئے موجود قانون اور ضابطہ کار کے تحت کارروائی کی جانی چاہئیے،
خط میں استفسار کیا گیا ہے کہ احد چیمہ کو ملازمت سے فوری معطل کرکے اسے اظہار وجوہ کا نوٹس دیا جائے،