اسلام آباد (یس ڈیسک) تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کئے گئے مقدمے میں جماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی سمیت دیگر قیادت کو بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ تھانہ آبپارہ میں اہلسنت والجماعت کے دو سو سے زائد کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمات مذہبی منافرت پھیلانے، کار سرکار میں مداخلت اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت درج کئے گئے ہیں۔ گزشتہ روز اہلسنت والجماعت نے سپریم کورٹ کے باہر اپنے رہنماء مولانا مظہر صدیقی کی ہلاکت پر احتجاج کیا تھا۔ مولانا مظہر صدیقی کو نامعلوم مسلح افراد نے راولپنڈی میں گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔