ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے تحصیل جوائنٹ سیکرٹری اور یونین کونسل بچیکی سے منتخب کونسلر رائے نور احمد کھرل نے کہا ہے کہ مخالفین کے پاس الزام تراشیوں کے سوا کوئی ایجنڈہ نہیں ہے ،شر پسند عناصر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو تا ہوا نہیں دیکھ سکتے ،انہیں معلوم ہے کہ اگر موجودہ حکومت نے پانچ سال پورے کر لئے تو 2018 کے انتخابات میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت کو لوڈشیڈنگ ،بد امنی جیسے بے شمار مسائل ورثہ میں ملے جنہیں حل کرنے کے لئے موجودہ حکومت دن رات کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر احتجاج اور دھرنوں کی سیاست شروع کرنے والے عناصر کا ایجنڈہ ترقی کے سفر کو روکنا ہے مسائل کا حل احتجاج نہیں مذاکرات ہوتے ہیں مگر عمران خان کو وزیر اعظم بننے کی بہت جلد ی ہے اس لئے وہ ایک مرتبہ دھرنوں کی باتیں کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ اس سے قبل ہو نے والے دھرنوں کا ملک کو کتنا نقصان ہوا تھا س لئے سیاستدانوں کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ملکی مسائل کے حل کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور 2018 کے انتخابات میں عوام کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے