حکمران اپنی کرپشن چھپانے اور احتساب سے بچنے کیلئے نئے این آر او کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں لیکن قوم اب احتساب کی راہ میں کسی رکاوٹ کو قبول نہیں کریں گے ، ان خیالات کا اظہار چوہدری خلیل احمد صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ نصف صدی سے جاری لوٹ مار کے نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت آگیاہے نئے پاکستان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن اور کرپٹ مافیا ہے