اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو کھری کھری سنا ڈالیں۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے پروگرام میں اینکر عادل عباسی کے سوال کے جواب میں ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ پہلے ذرا میں عثمان ڈار سے حساب برابر کر لوں۔ ان لوگوں کو نہ جانے کی یہ عادت ہے کہ کسی کےنام کے ساتھ اس کے والد کا نام لگا دیکھ کر ان کو تکلیف شروع ہو جاتی ہے۔ مریم نواز کے نام کے ساتھ ان کے والد کا نام کیوں ہے۔ بلاول زرداری کے نام کے ساتھ بھٹو کیوں ہے۔والد کا نام لگانے سے آخر ان کو شرمندگی کیوں ہوتی ہے۔ یہ وہ قبیلہ ہے جو اپنی تشریح خود کرتا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد تو لگتا ہے ممی لگی ہوئی تھیں مریم نواز کےساتھ۔ا ور پھر مریم نواز کنیڈ کالج میں گئیں اور پھر کنگ ایڈورڈز کالج میں گئیں۔ ہم نے اس معاملے کی انکوائری کی اور جب ریکارڈ مانگا تو وہ بھاگیں۔اگر کسی کی ذاتیات اور کردار پر بات نکلنا شروع ہوئیں اور میرے جیسے بندے نے کرنا شروع کیں تو پھر مجھے یہاں کوئی روک بھی نہیں سکے گا۔جب میں بیٹھا ہوں تو بے حد محتاط ہو کر بات کریں۔ سیاست پر بات کریں ،معیشت پر بات کریں، سیاسی بات کاسیاسی جواب دیں۔ میں گندی اور غلاظت بھری گفتگو کےلئے بیٹھتا بھی نہیں ہوں۔جبکہ دوسری جانب ایک خب کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو پارٹی عہدہ سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی۔پی ٹی آئی کی جانب سے ملیکہ بخاری ،کنول شوزب اور فرخ حبیب نے درخواست جمع کرائی جس میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز کی نائب صدر تقرری آئین و قانون سے متصادم ہے، مریم نواز کسی بھی سیاسی و عوامی عہدے کیلئے نااہل ہیں۔پی ٹی آئی کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ مریم نواز کو 6 جولائی کو احتساب عدالت اسلام آباد سے سزا ہوئی، ان کی سزا پر عملدرآمد معطل ہوا لہٰذا سزا اپنی جگہ پر برقرار ہے۔الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے وکیل کے دلائل کے بعد درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لیے منطور کرتے ہوئے مریم نواز کو نوٹس جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے درخواست پر مزید سماعت 17 جون تک ملتوی کردی۔