پیرس(عمیر بیگ)مزدوروں کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن ہے ، جبری مشقت کا سلسلہ ختم نہیں ہوا، یوم مئی مزدوروں اور محنت کشوں کا دن ہے۔پاکستان میں جبری مشقت اور محنت کش مزدور طبقہ جو پاکستان کی ترقی میں اہم رول ادا کرتا ہے۔اْن کے حقوق کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری گلزار احمد لنگڑیال کو آرڈینیٹر پی ٹی آئی فرانس نے کیا، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے ہر شہر کے اندر بڑی بڑی عمارتیں اور بڑے بڑے پلازے ان مزدوروں کی مرہون منت ہیں۔سرمایہ دار کتنے بھی بااثر ہو جائیں۔مزدوروں کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن ہے۔حکومت مزدوروں کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے۔جبری مشقت کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے