پٹنہ: معروف افسانہ نگار اور شاعر مشتاق احمد نوری کو بہار اردو اکیڈمی کا سکریٹری بنائے جانے پر اردو نیٹ جاپان کے مدیر اعزازی اور نوجوان شاعر و صحافی کامران غنی صبا نے مبارکباد پیش کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ مشتاق احمد نوری ایک فعال ادیب ہونے کے ساتھ ساتھ انتظامی امور کا تجربہ بھی رکھتے ہیں. جدید انفارمیشن ٹکنالوجی سے بھی انھیں اچھی واقفیت ہے. کامران غنی صبا نے امید ظاہر کی کہ جناب نوری کی سرپرستی میں اکیڈمی مزید فعال ہوگی. انھوں نے اس بات کی بھی امید ظاہر کی کہ جناب نوری اردو کے مسائل پر غور و خوص کرنے کے بعد ان مسائل کے حل کے لیے عملی پیش رفت کریں گے۔
کامران غنی صبا نے کہا کہ مشتاق احمد نوری نوجوان شعرا و ادبا کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں. سکریٹری بننے کے بعد یقیناً وہ نئی نسل کے قلمکاروں پر بھی توجہ دیں گے.
مشتاق احمد نوری کو سیکریٹری بنائے جانے پر انھوں نے وزیر اعلی بہار نتیش کمار اقلیتی فلاح کے وزیر نوشاد عالم کو بھی مبارکباد پیش کی۔