سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)صحافی بھائی تحصیل پریس کلب کے الیکشن کو ذاتیات کی جنگ کی بجائے ادارے کی حرمت کو قائم رکھنے کے لیے مثبت کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہارسینئر صحافی ممبر تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ ) چوہدری حمید اور صغیر احمد راٹھور نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ تحصیل پریس کلب سر پرست اعلی راجہ محمد انور کی علالت کی وجہ سے تاحال غیر فعال ہے تمام دوست سرپرست اعلی راجہ محمد انور کی مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں جس کے بعد تمام صحائی بھائیوں کی مشاورت سے الیکشن یا سلیکشن کے ذریعے باڈی بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ میں دوستوں سے امید کرتاہوں کے تمام دوست پریس کلب کے الیکشن کو پریس کلب تک رکھیں اورکسی عہدے کے لیے صحافت میں ٖغیر فعال لوگوں کے سہارے تلاش نہ کریں تمام دوست اس بات کو نوٹ کریں اور صحافتی تقدس پامال کرنے والوں کا احتساب کریں گے تاکہ صحافتی پلیٹ فارم سے آنے والے وقت کے لیے بہتر نتایج حاصل ہوں اور تحصیل پریس کلب کو مضبوط دارے کی شکل دی جا سکے۔