ابوظہبی کے دوسرےٹی ٹوئنٹی کے ہیرو قومی ٹیم کے نوجوان کرکٹر شاداب خان کا جمعے کی شب رینڈم ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا۔اوپنر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا۔
ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ معمول کی کارروائی ہے۔سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں چھکا لگا کر پاکستان کو وننگ ٹریک پر لانے والے شاداب خان کو اس وقت جھٹکا لگا جب انہیں اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے نمائندوں نے یورین نے نمونے لئے گئے۔ شاداب خان کو میڈیا سے گفتگو کے لیے آنا تھا لیکن ڈوپ ٹیسٹ دینے کی وجہ سے انہیں تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے فہیم اشرف کو پریس کانفرنس کے لیے لایا گیا۔