لاہور دھماکے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد بھی زندگی سے منہ موڑ گئے۔ سانگھڑ سے سیر کیلئے آئے چار افراد سفاکیت کا نشانہ بن گئے۔ ٹکٹ خریدنے کیلئے جانیوالا خوش قسمت بچ گیا۔
لاہور: (یس اُردو) سانحہ لاہور میں ایک ہی خاندان کی آٹھ زندگیاں لٹ گئیں۔ نیو مزنگ کا رہائشی زبیر اہل خانہ کے ساتھ سانگھڑ سے آئے مہمانوں کو سیر کرانے گیا۔ زبیر خود تولوٹ آیا لیکن اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ زبیر ٹکٹ خریدنے گیا ہی تھا کہ قیامت ٹوٹ پڑی۔ چار مہمان اور چار میزبان ایک ساتھ ہمیشہ کیلئے رخصت ہو گئے۔ المناک واقعہ خاندان پر بھی بجلی بن کر گرا، ہر طرف صف ماتم بچھ گئی۔