خط میں واضح تحریر تھا کہ دہشتگرد مون مارکیٹ ، پولیس افسروں اور اہلکاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں , ڈی آئی جی آپریشنز نے کوئی خط ملنے کی تردید کر دی
لاہور (یس اُردو) لاہور پولیس ایکبار پھر بے خبر نکلی ، تھریٹ لیٹر جاری ہوا ، کسی نے توجہ نہیں دی ، ڈی آئی جی آپریشنز کہتے ہیں کوئی لیٹر نہیں ملا تھا ۔ تاریخ مارچ 17 2016 ۔ تھریٹ الرٹ جاری ہوا ۔ صاف لکھا گیا کہ دہشت گرد مون مارکیٹ ، پولیس افسران اور اہلکاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔ علاقے کا واضح لکھا گیا اقبال ٹائون ، لیکن کسی بھی پولیس افسر یا سیکورٹی ادارے نے اس پر دھیان نہیں دیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف بھی اس تھریٹ الرٹ سے غافل نکلے