لاہور ……وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاک چین کوریڈور منصوبہ 2030 میں مکمل ہو گا، یہ منصوبہ پاکستان کو پورے خطے سے ملائے گا۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کانفرنس منعقد ہوئی،جس سے خطاب میں وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ خوشحالی آتی ہے تو امن و امان کے راستے بھی کھل جاتے ہیں۔کانفرنس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، سافا کے صدر حافظ محمد یوسف، صدر آئی سی اے شیخ نعیم سمیت جنوبی ایشیائی ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔