اسلام آباد (یس ڈیسک) احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے لاہور، کراچی اور فیصل آباد جیسے صنعتی مراکز کو بند کرنے کا اعلان کر کے ملکی معیشت پر حملہ کیا۔ 80 فیصد برآمدات کا انحصار ان تین شہروں پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلالی سیاست کا دور گزر چکا اب جمالی سیاست کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ آج لاہور میں سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے تین مریضوں کی ایمبولینس میں اموات ہوئیں جس کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ اس سے پہلے مذاکرات بھی عمران خان کی ضد کی وجہ سے ناکام ہوئے تھے تاہم اب امید ہے کہ بات چیت کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔