اسلام آباد (ویب ڈیسک )اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کے حوالے سے اس وقت سوشل میڈیا پر تہلکہ سابرپا ہے اور اپوزیشن کی جانب سے بھی حکومت سے اس معاملے پر وضاحت طلب کی جارہی ہے جس فواد چوہدری نے حیران کن انداز میں تردید کی تو احسن اقبال پھر میدان میں آ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے بی بی سی کی خبر کو ٹویٹ کرتے ہوئے حکومت سے اس پر وضاحت کا مطالبہ کیا جس پر فوادچوہدری نے جوابی ٹویٹ میں نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نواز شریف ہے نہ اس کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں، ہم نہ مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے، آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لئے جعلی فکر نہ کریں ،پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔“ فواد چوہدری کا جواب سن کر احسن اقبال نے ایک مرتبہ پھر میدان میں اینٹری ماری اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”جس انداز میں وزیر اطلاعات محض وضاحت مانگنے پر آگ بگولہ ہوئے ہیں اس سے تو یہی لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔“ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک مبینہ اسرائیلی طیارے کی اسلام آباد آمد کی خبر گرم ہے اور اس پر مختلف چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔ کئی لوگ سوالات بھی پوچھ رہے ہیں جن میں نامور صحافی بھی شامل ہیں۔جیو نیٹ ورک سے منسلک صحافی طلعت حسین نے سوال کیا کہ ‘اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد اور مبینہ مسافر کی واپسی کی خبر سوشل میڈیا پر پھیلتی جا رہی ہے۔
سرکار کو اس کی وضاحت کرنی ہے۔ اقرار یا انکار۔ خاموشی بڑے مسائل کو جنم دے گی۔ ایران اور دوسرے ممالک کھڑے کانوں کیساتھ اس افواہ نما خبر کو سن رہے ہوں گے۔’ان خبروں کے سامنے آنے پر میں نے اس طیارے کے بارے میں چھان بین شروع کی جس سے معلوم ہوا کہ اس ساری گفتگو کے تانے بانے ایک اسرائیلی صحافی ایوی شراف کی اُس ٹویٹ سے ملتے ہیں جہاں انھوں نے جمعرات 25 اکتوبر کو صبح دس بجے یہ ٹویٹ کی تھی۔اس ٹویٹ پر معلومات کرنے پر یہ تصدیق ہوئی کہ ایک طیارہ اسلام آباد لینڈ کیا۔ پروازوں کی آمدورفت یا لائیو ایئر ٹریفک پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار پر اس پرواز کے اسلام آباد آمد اور دس گھنٹے بعد پرواز کے ثبوت موجود ہیں۔اس آمد اور روانگی پر کئی قیاس آرائیاں ہو رہی ہہیں اور بہت سے لوگ سوالات کر رہے ہیں کیونکہ ایک ‘اسرائیلی طیارے’ کی پاکستان آمد یقیناً بہت سے سوالات کو جنم دیتی۔ان میں سے کچھ سوالات کے جوابات ہم نے ذیل میں دینے کی کوشش کی۔جس طیارے کے بارے میں بات کی جا رہی ہے، وہ طیارہ کینیڈا کی طیارہ ساز کمپنی بمبارڈیئر کا بنایا ہوا ‘گلوبل ایکسپریس ایکس آر ایس’ طیارہ ہے۔ اس طیارے کا سیریل نمبر 9394 ہے۔ یہ 22 فروری 2017 سے خود مختار برطانوی ریاست ‘آئل آف مین’ میں رجسٹرڈ ہے اور اس سے قبل اس طیارے کی رجسٹری کے مین جزائر میں تھی۔آئل آف مین کی رجسٹری کے مطابق اس جہاں کی ملکیت ‘ملٹی برڈ اوورسیز لیمٹڈ’ کے نام سے ہے جس کا پتہ آف شور اکاؤنٹس کے حوالے سے شہرت رکھنے والے جزیرے برٹش ورجن آئی لینڈ کا ہے۔اس پتے پر 38 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں بالکل اسی طرح جس طرح پاناما لیکس کی کمپنیاں رجسٹرڈ تھیں۔