counter easy hit

کراچی میں 70 فیصد جرائم کم ہوگئے، اے آئی جی مشتاق مہر

AIG Mushtaq Mehr

AIG Mushtaq Mehr

کراچی……ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہرنے کہا ہے کہ کراچی میں جرائم میں70فیصدکمی ہوئی ہے،جرائم میں مزیدکمی کےلیےٹیکنالوجی کااستعمال بڑھارہےہیں۔
کراچی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہرنے کہا ہے کہ صنعتی علاقوں میں جرائم روکنے کےلیےجلدنئی گاڑیاںپولیس کو دی جائیں گی۔ایڈیشنل آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سےجرائم کی روک تھام میں مددملی ہے،ریسورس سینٹربنارہےہیں،جہاں عوام شکایات درج کراسکیں گے۔اس موقع پرکورنگی کےتاجروں نےایڈیشنل آئی جی کوصنعتی علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنےکامطالبہ بھی کیا ۔