بارسلونا: کسال پاکستانی اور امرہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ’’ایک شام ریحانہ قمر‘‘ کے نام سے مشاعرے کا اہتمام
بارسلونا؍پیرس(نمائندہ خصوصی)سپین کے شہر بارسلونا میں 18 مارچ کو ایک دلچسپ شام منائی جائے گی جس کو خوبصورت لب و لہجہ کی مالک قادر الکلام شاعرہ ریحانہ قمر کے نام کے ساتھ منسوب کیا گیا ہے۔ یہ خوبصورت شام 18 مارچ کو شام پانچ بے بارسلونا میں ہوگی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی معروف بزنس مین چوہدری عزیز احمد آف امرہ کلاں ہونگے، پاکستان مسلم لیگ ن فرانس ویمن ونگ کی صدر جناب ملکہ سلطانہ پروگرام میں خصوصی دعوت پر شرکت کیلئے بارسلونا پہنچ رہی ہییں
پروگرام کے آرگنائزر شاہد لطیف گجر نے ابھی سے مشاعرے کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تیاریوں کی تفصیلات جاری کرنا شروع کر دی ہیں۔ اور اس مشاعرے کو بہترین بین الاقوامی ایونٹ بنانے کیلئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ جن کے الگ الگ سربراہ ہونگے۔
مہمانوں کی رہائش اور قیام و طعام کیلئے الگ کمیٹی تشکیل دی جا رچکی ہے جو کہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ آمد سے لے کر واپسی تک تمام معزز مہمانوں کو یکساں سہولیات مل سکیں۔ سپین میں آنے والی قومی و بین الاقوامی شخصیات
کو ائر پورٹ سے ہوٹل تک لےجانے کیلئے الگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے
مذکورہ پروگرام کو جنگ، جیو سپین اور ورلڈ کالمسٹ کلب سپین ، ہمالیہ ریسٹورنٹ، ذیشان ریسٹورنٹ، سکائی ویز ریسٹورنٹ، فالکن ایسوسی ایشن، ڈیلی میزبان اور پاک نیوز کے تعاون سے قرطبہ ریسٹورنٹ اور میرج ہال قرطبہ میں 18 مارچ شام پانچ بجے منعقد کیا گیاہے ۔پروگرام کے میڈیا ایڈوائزر رضوان کاظمی جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی میں چوہدری شاہد لطیف گجر، حافظ عبدالرزاق صادق، چوہدری لیاقت آف امرہ شامل ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی چوہددری عزیز امرہ ہونگے جبکہ شفقت علی رضا سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ پروگرام میں محترمہ سلطانہ اصغر پی ایم این فرانس، محمد اقبا ل چوہدری، چوہدری امتیاز آکیہ، اور سعید شاہ بھی خصوصی شرکت فرمائیں گے۔