لاہور: خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ پاکستان افغان حکومت کو پی اے ایف کیمپ پر حملے کے شواہد فراہم کرے گا۔
جس کے لیے شواہد اور ثبوت اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان کو وزیراعظم نواز شریف کے دورے میں طے پانے والے معاملات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا چاہیے۔
دونوں ممالک دہشت گردی کے خاتمے کے پابند ہیں جس کے لیے مشترکہ کوششوں اور انٹیلی جنس شیئرنگ کی ضرورت ہے۔ باہمی تعاون سے ہی خطے میں دیرپا اور مضبوط امن قائم ہو سکے گا۔