counter easy hit

پی آئی اے فضائی میزبان کا انوکھا کارنامہ، پی آئی اے اور کینیڈین امیگریشن حکام کی دوڑیں لگ گئیں

اسلام آباد(یس اردو نیوز) پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کے ساتھ اسلام آباد سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے والا فضائی میزبان پرسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق فضائی میزبان یاسر امیگریشن ہونے کے بعد اچانک ہوٹل سے غائب ہوا، کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے کینیڈین ایئرپورٹ اتھارٹی کو اطلاع دے دی ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے بھی فضائی میزبان کی کینیڈا میں پراسرار گمشدگی کا نوٹس لے لیا ہے، اس حوالے سے جنرل منیجر فلائٹ سروسز کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو بھی باضابطہ طور پر یاسر سے متعلق آگاہ کردیا ہے، فضائی میزبان جنرل ڈکلیئریشن پر کینیڈا جاتے ہیں، واپسی پر ایک بندے کی کمی پر کینیڈین امیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی ہوتا ہے۔جی ایم فلائٹ سروسز نے کہا ہے کہ فضائی میزبان جنرل ڈکلئیریشن پر کینیڈا جاتے ہیں اور واپسی پر ایک بندے کی کمی پر کینیڈین امیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی ہوتا ہے ہے۔گزشتہ ماہ بھی پاکستان ائیرلائن کا لاہور بیس سے تعلق رکھنے والا فضائی میزبان کینیڈا میں غائب ہو گیا تھا جس سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔مذکورہ فضائی میزبان کچھ عرصے بعد پاکستان واپس آیا تھا اور اس کے خلاف کارروائی کا عمل جاری ہے۔ قبل ازیں بھی پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس کینیڈا جا کر لا پتہ ہو گئی تھی۔ ائیر ہوسٹس کا نام فریحہ مختار بتایا گیا،سابق پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس فریحہ مختار کو فون سمگلنگ کیس میں ملوث ہونے پر 2015ء میں معطل کر دیا گیا تھا۔جس کے بعد فریحہ مختار پر انٹرنیشنل فلائٹس پر جانے پر پابندی بھی عائد تھی تاہم پابندی کے باوجود ائیرہوسٹس کینیڈا کی فلائٹ پر ڈیوٹی لگوانے میں کامیاب ہو گئی اور وہاں جا کر غائب ہو گئی۔جس کے بعد بتایا گیا کہ فریحہ مختار کینیڈا میں پی آئی اے کی سابق ائیر ہوسٹس ماہرہ کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ماہرہ بھی 2سال قبل کینیڈا میں روپوش ہو گئی تھی جس کے بعد ائیرہوسٹس ماہرہ نے کینیڈاکے ایک ہوٹل میں کام کرنا شروع کر دیا تھا۔

AIR STEWARD, WENT, WITH, PIA, FLIGHT, TO, CANADA, TORONTO, SLIPPED, THERE 2

AIR STEWARD, WENT, WITH, PIA, FLIGHT, TO, CANADA, TORONTO, SLIPPED, THERE 2

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website