افغان صوبے ہلمند میں فضائی حملہ میں طالبان کا خودکش حملوں کا انچارچ مولوی احمد منصور15ساتھیوں سمیت مارا گیا،فضائی حملےمیں دوسینئرطالبان رہنما ملاصادق اللہ اور مولوی سجاد بھی مارے گئے۔افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی حملہ گزشتہ رات کیا گیا،میڈیا نے مزید بتایا کہ دو سینئر طالبان رہنماملاصادق اللہ اور مولوی سجاد بھی اس حملے میں مارے گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ فضائی حملہ اس وقت کیا گیا جب طالبان 6خودکش حملہ آوروں کو دوسرے ضلع میں منتقل کر رہے تھے۔اس حوالے سے طالبان کا ہلاکتوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔