counter easy hit

ایئر یونیورسٹی پاکستان کو اعلیٰ پائے کے عالمی کھلاڑی فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، وائس چانسلر فائز امیر کا اسپورٹس ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب، پاکستانی نوجوان صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں، فائز امیر

اسلام آباد(اصغر علی مبارک  ): ایئریونیورسٹی کے وائس چانسلر ایئر وائس مارشل (ر) فائز امیر نے کہا ہے کہ پاکستان کا ماضی کھیلوں کے حوالے سے تابناک تاریخ کا حامل ہے ،آج ہمیں اپنی روشن روایات کی تجدید کی ضرورت ہے ، سوموارکے روز سالانہ اسٹوڈنٹس ویک کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایئریونیورسٹی اگلے تین سے پانچ سال میں اعلیٰ پائے کے عالمی کھلاڑی تیار کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔انہوں نے سابق کھلاڑیوں عمران خان ، وسیم اکرم، جان شیر خان ،جہانگیر خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیاہے، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو غیرنصابی سرگرمیوں کی اہمیت سے روشناس کرایا جائے،اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ ایئر یونیورسٹی کے زیرتعمیر نئے کیمپس میں کھیلوں کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔وائس چانسلر نے شرکاء ٹیموں کو سپورٹس مین شپ کا جذبہ اجاگر کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے تاہم کھلاڑیوں کو جیت کی لگن سے میدان میں اترنا چاہیے ، فائز امیر کا کہنا تھا کہ فاتح ٹیم کو جیتنے کے بعد باوقار رویہ کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور کسی کی دل شکنی نہیں ہونی چاہیے، اسی طرح شکست خوردہ ٹیم کو اپنی ہار تسلیم کرکے فاتح ٹیم کو مبارکباد پیش کرنی چاہیے۔بعد ازاں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر فائز امیرنے کہا کہ دنیا بھر میں کھیلوں کے فروغ کو خاص اہمیت حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ مثبت رویوں کا مظاہرہ کرنے والے دنیا کے ہر میدان میں سرخرو ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ ہفت روزہ سٹوڈنٹس میں طلبہ وطالبات فٹ بال ، ہاکی ، بیڈمنٹن، والی بال ، رسہ کشی وغیرہ سمیت مختلف کھیلوں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کررہے ہیں ، ثقافتی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کیلئے رنگا رنگ کلچرل نائٹ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔رنگا رنگ سپورٹس ویک کے افتتاح کے موقع پرمشعل روشن کرتے ہوئے کبوتر اور غبارے اڑائے گئے ۔ اس موقع پر طبہ وطالبات کا جوش وخروش دیدنی تھا۔

AIR UNIVERSITY, IS, COMMITTED, TO, PROVIDE, QUALITY, PLAYERS, TO, PAKISTAN, IN, ALL, SPORTS, SAYS, VICE CHANCELLOR AIR UNIVERSITY, IS, COMMITTED, TO, PROVIDE, QUALITY, PLAYERS, TO, PAKISTAN, IN, ALL, SPORTS, SAYS, VICE CHANCELLOR