شام کے صوبے دیرالزور میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں کم از کم 19شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ فضائی حملے ممکنہ طور پر روسی طیاروں نے کیے ہیں۔ اس علاقے میں گزشتہ دو روز سے سرکاری فورسز شدید حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایک روز پہلے روسی بمباری کی ہی وجہ سے دریائے فرات میں ایک کشتی پر سوار 34افراد مارے گئے تھے۔