counter easy hit

تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیربھارتی سپریم کورٹ کا غلط فیصلہ، سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازا جائیگا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں چل رہی جب تک کشمیر میں مظالم جاری ہیں خفیہ سفارت کاری ممکن نہیں ہے ,14 اگست کو سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازا جایے گا لبنان میں ایک پاکستانی ٹین ایجر شہید جبکہ والد اور ہمشیرہ کی حالت تشویشناک ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دروان کہا کہ گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے بھارتی محاصرے کو 365 روز مکمل ہو گئےبھارت نے لاکھوں کشمیریوں کو محاصرے میں رکھا ہوا ہے, بھارتی قابض افواج کے کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں پاکستان میں گذشتہ روز بھرپور انداز میں ‏یوم استحصال کشمیر منایا گیا,صدرمملکت نے یوم استحصال کی ریلی اور وزیر اعظم عمران خان نے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا‏پاکستان سرحد پار کسی بھی حملے کا جواب دینے کیلئے پرعزم ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ‏14اگست کو سید علی گیلانی کو ان کی استقامت اور بہادری کے باعث نشان پاکستان سے نوازا جائے گا یوم استحصال پر چین نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلہ جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے تاریخ کا رہ جانے والا حل طلب مسئلہ ہے پاکستان سیاسی نقشے کے اجراء پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کرتا ہے عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام بیروت دھماکوں میں انسانی جانوں کے نقصان پر لبنانی حکومت اور عوام سے تعزیت کرتی ہےان دھماکوں میں بیروت میں مقیم ایک پاکستانی خاندان متاثر ہوا ایک نوجوان شہید اور اس کے والد اور ہمشیرہ تشویشناک حالت میں ہسپتال میں ہیں ایک اور پاکستانی خاندان بھی بری طرح متاثر ہوا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی عوام کی اسلامی تعاون تنظیم سے مزید توقعات موجود ہیں چاہتے ہیں کہ او آئی سی اپنا قایدانہ کردار ادا کرے پاکستان او سی کا بانی رکن ہےہمارے او آئی سی ممالک سے قریبی تعلقات ہیں تظیم نے تسلسل سے کشمیر کی حمایت کی کمانڈر کلبھوشن جادیو کے وکیل پر عدلاتی فیصلے کے تحت بھارت سے رابطہ کیا ہے جواب موصول نہ ہو سکارواں برس اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں تین مرتبہ مسئلہ کشمیر پر غور ہوا اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین نے بریفنگ دی تین اجلاسوں میں مسلہ کشمیر پر بحث عکاس ہے کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے بھارت میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے کا بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ انتہائی غلط ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ بابری مسجد پانچ صدیاں قبل تعمیر کی گئی لیکن بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوازم انصاف پر حاوی ہوا۔ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ فیصلہ سے یہ بھی ثابت ہوا کہ اکثریت کی سنی گئی۔ بھارت میں اقلیت خاص طور پر مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر مستقبل میں بھارتی جمہوری چہرہ پر بدنما داغ کے طور پر رہے گا۔انہوں نے پاکستان کے سیاسی نقشے سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پروپیگنڈے، جھوٹے اور بے بنیاد دعوؤں کے ذریعے گزشتہ سال پانچ اگست کو غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے اپنے غیر آئینی اقدام سے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ یہ امر نہایت افسوسناک ہے کہ توسیع پسندانہ عزائم اور ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم رکھنے والا ملک دوسروں کو مورد الزام ٹھہرا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت نے انیس سو سینتالیس سے جموں وکشمیر کے متعدد حصوں پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے اور کئی عشروں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ڈاکٹرعائشہ فاروقی نے کہا کہ حکومت پاکستان نے عدالتی حکم کے مطابق کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھارت سے سفارتی رابطہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کلبھوشن یادیو کا وکیل مقرر کرنے کیلئے بھارت سے رابطے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم کے مطابق بھارت سے رابطہ کیا گیا ہے اور اب جواب کا انتظار ہے۔ دفترخارجہ نے پاک افغان بارڈر پرسرحد پار سے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی حملے کا جواب دینے کیلئے پرعزم ہے اور ہم دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ دیر کے علاقے بن شاہی میں کی گئی ہے۔ ڈاکٹر عائشہ فاروقی نے بتایا کہ افغان آرمی کو بن شاہی میں بارڈر میٹنگ کا کہا گیا تھا۔ دونوں ملکوں کو بہترین تعاون اور کوآرڈینیشن کی ضرورت ہے۔ یوم استحصال کشمیر کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پر ملک بھر میں ریلیوں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر عائشہ فاروقی نے بتایا کہ اسلام آباد میں وزیرخارجہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اور صدرمملکت نے بھی اس ریلی سے خطاب کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ14اگست کو سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website