پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے جوبیان دیا ہے اس میں سچائی ہے، بے نظیر بھٹو کے قتل کا فائدہ کس کو ہوا؟ بے نظیر قتل کیس دوبارہ چلایا جائے، پرویز مشرف کا بیان ریکارڈ کیا جائے۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ پرویز مشرف بے نظیر قتل کیس میں مظلوم ہیں،ان کو پھنسایا جارہا ہے، بے نظیرکی شہادت سے جوصدمہ ان کے بچوں کو پہنچا وہی مجھےپہنچا، جس کے ساتھ استحصال ہوگا میں اس کا ساتھ دوں گی۔
انہوں نے کہا کہ میں بے نظیر کو ماں کہہ کر پکارتی تھی، بے نظیرنے مجھے بیٹی کہا تھا، بلاول، بختاور، آصفہ میرے چھوٹے بہن بھائیوں کی طرح ہیں۔ بے نظیرکی شہادت کے بعد پیپلزپارٹی کوچھوڑدیا تھا۔عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب اپنے وژن سے ہٹ چکے ہیں، وہ عدالتوں اورالیکشن کمیشن سے مفرورہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی جہلم کے ورکرز نےمجھے بلایا تھا توکل میں جہلم میں ہی تھی۔