counter easy hit

نیویارک کی بالکونی میں ایشوریا کی “ہاں”

ممبئی: بالی ووڈ اداکارابھیشیک بچن اپنی اہلیہ اوراداکارہ ایشوریا کے ساتھ خوشگوار زندگی گزاررہے ہیں جہاں ابھیشیک  نے ایک پرانے خواشگوار لمحے کو یاد کرتے ہوئےانہیں خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔

Aishwarya in the balconies of New York "Yes."

Aishwarya in the balconies of New York “Yes.”

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کو شادی کے بندھن میں بندھے 10 برس ہو چکے ہیں اوران کی 5 سال کی بیٹی ارادھیا بھی ہے۔ اداکاراپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ خواشگوار زندگی گزاررہے ہیں جب کہ اکثروبیشتر وہ سوشل میڈیا پر ایشوریا سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں  لیکن اس بارانہوں نے اِس کا اظہارکچھ الگ ہی اندازمیں کیا۔ابھیشیک بچن نے 10 سال قبل ایشوریا کوجس اندازمیں شادی کی پیشکش کی تھی اسے اپنے مداحوں کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرشئیرکیا ہے۔ اداکار نے لکھا کہ 10 سال قبل نیو یارک کی ایک بالکنی میں دونوں موجود تھے جہاں شدید ٹھنڈ بھی تھی اورایشوریا نے ان کی شادی کی پیشکش پر”ہاں” کہا تھا۔واضح رہے کہ اداکارہ نئی آنے والی فلم “بادشاہو” جب کہ ابھیشیک بچن “ہیرا پھیری 3″ میں اداکاری کے جوہردکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website