بالی وڈ اداکارہ کا فلم ‘اے دل ہے مشکل’ میں ایک چھوٹا سا کردار ہے ۔ جس کی وجہ سے انہیں فلم کی تشہیر سے منع کر دیا گیا ہے
ممبئی(اے این این) ایشوریہ رائے بچن کو ہدایتکار نے فلم ’’ اے دل ہے مشکل ‘‘کی تشہیر کرنے سے روک دیا ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریہ رائے بچن کو فلم کے ہدایتکار کی جانب سے تشہیر سے اس لیے منع کیا گیا ہے کیونکہ اگر ایشوریہ نے فلم کی اکیلے ہی پروموشن کرنا شروع کر دی تو مداحوں کو یہ تاثر جائے گا کہ اداکارہ نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے حالانکہ اداکارہ کا فلم میں ایک چھوٹا سا کردارہے ۔