ممبئی(یس اردو ڈیسک) بھارت میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ ہالی ووڈکی معروف اداکارہ اور امیتابھ بچن کی بہو سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے نے گھریلو ناچاقیوں سے تنگ آکر خود کشی کی کوشش کی ہے،ایک بھارتی ویب سائٹ نے بھی دعوی ٰکیاہے کہ ایشوریا نے نیند کی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی لیکن بروقت طبی امداد سے ان کی جان بچا لی گئی ہے بھارتی ویب سائیٹ نے دعوی کیاہے کہ اس خبر کو میڈیا میں جانے سے روکنے کے لیے بچن فیملی کی طرف سے بھرپور کوشش کی گئی حتیٰ کہ ڈاکٹروں کو بھی گھر پر ہی بلایا گیا اور ان سے یہ خبر ظاہر نہ کرنے کی اپیل کی گئی- ڈاکٹر کے مطابق ایشوریا کا معدہ صاف کرکے انہیں بمشکل ہوش میں لایا گیا تاہم نیم ہوش میں آنے پر وہ اپنی ساس جیا بچن کے خلاف پھٹ پڑیں اور روتے ہوئے کہا کہ مجھے مر جانے دیں ، اس زندگی سے مرجانا ہی بہتر ہے- بچن فیملی نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوااوریہ تمام افواہیں ہیں .اس خبرکوابھی تک انڈیاکے کسی بھی بڑے اخباریانیوزچینل نے کنفرم نہیں کیاہے ۔