لاہور(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے شریف فیملی سے معافی مانگ لی ہے، شریف خاندان کی دل آزاری کرنے پرمعافی مانگتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے شریف خاندان نے بیگم کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق پروپیگنڈا کرنے پرمعافی مانگ لی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میری وجہ سے شریف خاندان کی دل آزاری ہوئی۔ میں نے بیگم کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق شریف خاندان کی دل آزاری کی تھی۔ واضح رہے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے اس وقت اس بات پر بیانات دیے تھے کہ ہارلے اسٹریٹ کلینک شریف فیملی کا اپنا کلینک ہے ، ان کا جوبھی فرد بیمار ہوتا ہے اس کووہاں منتقل کردیا جاتا ہے۔ اس بیان پرشریف فیملی کی کافی دل آزاری ہوئی تھی تاہم آج بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اعتزاز احسن نے معافی مانگ لی ہے۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئی ہیں، اس سے قبل کلثوم نواز کوسنگین بیماری کی حالت میں ہارلے اسٹریٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ حسن نواز نے بتایا تھا کہ کلثوم نواز کی پھیپھڑوں کی بیماری سنگین ہوگئی،جس کے باعث انہیں ہارلے اسٹریٹ کلینک منتقل کردیا گیا ہے،کلثوم نوازکی کل رات سے طبیعت مزید خراب ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لندن سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کا کہناہے کہ کلثوم نواز کی کل رات صحت مزید خراب ہوگئی۔ان کی پھیپھڑوں کی بیماری سنگین ہوگئی، جس کے باعث انہیں ہارلے اسٹریٹ کلینک میں دوبارہ آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے۔ کلثوم نوازکوپھیپھڑوں کی بیماری کے باعث آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا، ڈاکٹروں نےان کو وینٹیلیٹر پرڈالنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم خاندان ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ اسپتال میں انتقال کرگئیں۔