پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے نہال ہاشمی کے بیان کو سنگین سازش قرار دیتے ہو ئےکہا ہے کہ سازش کو بے نقاب ہونا چاہئے۔
Aitzaz Ahsan declared the Nihal Hashmi statement as the conspiracy
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی کے بیان سے دو باتیں بے نقاب ہو ئی ہیں، ایک نواز شریف کی منشا نہال ہاشمی نے بیان کی ہےاوردوسرا یہ کہ دو سال کے اندر اندر نہال ہاشمی گورنر سندھ ہو نگے۔ اعتزازحسن نے مزید کہا کہ ایسا پیش کیا جا رہا ہے جیسے ججز نے منظور نظر اور مخصوص افراد کو جے آئی ٹی میں نامزد کیا،یہ الزام رجسٹرار سپریم کورٹ پر نہیں ججز پر ہے،اس خبر کی تہہ تک پہنچنے کیلئے سپریم کورٹ کا ایک فل کورٹ بینچ بنایا جائے۔