لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم ترین رہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں موجودہ چیف جسٹس سابق جسٹس کی طرح دورے نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف کیلئے جو ماحول بنایا جارہا ہے وہ ایک ڈیل کی علامت ہے۔ ڈیل کیلئے پہلے ایسا ماحول بنایا گیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی ماحول نواز شریف سے ڈیل کی علامت ہے۔ پیپلزپارٹی سیاسی ایشوز کے سامنے آنے کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ کرے گی۔میرے خیال میں موجودہ چیف جسٹس سابق جسٹس کی طرح دورے نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف کیلئے جو ماحول بنایا جارہا ہے وہ ایک ڈیل کی علامت ہے۔ ڈیل کیلئے پہلے ایسا ماحول بنایا گیا ہے۔جس سے واضح ہوتا ہے کہ موجودہ ماحول ایک ڈیل کی علامت ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کے حوالے سے ابھی کوئی تاریخ طے نہیں کی اورجب سیاسی ایشوز سامنے آئیں گے اس کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اٹھارہویں ترمیم کے حوالے سے لانگ مارچ کرنے کا کہا ہے لیکن اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن جب حالات ایسے ہوئے کہ لانگ مارچ کرنا پڑا تو ضرور کریں گے انہوں نے موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے خیال میں موجودہ چیف جسٹس ہسپتالوں کے دورے نہیں کریں گے جس طرح سے سابق چیف جسٹس ہسپتالوں میں سیاستدانوں کو چیک کرنے کیلئے دورے کرتے تھے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی ماحول نواز شریف سے ڈیل کی علامت ہے۔ پیپلزپارٹی سیاسی ایشوز کے سامنے آنے کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ کرے گی۔میرے خیال میں موجودہ چیف جسٹس سابق جسٹس کی طرح دورے نہیں کریں گے۔