ممبئی: بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن نے والدہ کی خراب صحت کے باعث اپنی نئی فلم ’’بادشاہو‘‘ کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن آج کل اپنی نئی فلم ’’بادشاہو‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن دوران شوٹنگ انہیں بتایا گیا کہ ان کی والدہ کی طبیعت خراب ہونے کے سبب انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے جس پر اداکار فلم کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر واپس ممبئی آگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن کی والدہ کو پہلے بھی سینے میں تکلیف محسوس ہوئی تھی لیکن اسپتال سے ڈسچارج کرنے کے بعد اجے دیوگن فلم کی شوٹنگ کے لیے نئی دلی چلے گئے تھے تاہم ایک ہفتہ قبل ایک بار پھر ان کی والدہ کے دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا اور اجے دیوگن کو فلم کی شوٹنگ روکنی پڑی۔واضح رہے کہ اجے دیوگن اور عمران ہاشمی ’’ونس اپون آٹائم ان ممبئی‘‘ کے 6 سال بعد ’’بادشاہو‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے جب کہ فلم میں ایشا گپتا اور الینا ڈی کروز شامل ہیں اور فلم اسی سال ستمبر میں ریلیز کی جائے گی۔