آزادکشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں مضرصحت کھانا کھانے سے بچہ جاں بحق جبکہ ماں باپ اور دوبھائیوں کی حالت خراب ہوگئی۔ جنھیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔
ایس ایچ او راجا یاسر کےمطابق واقعہ ہٹیاں بالا کے علاقے لمنیاں میں پیش آیا۔ جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد نےرات کا کھانا کھایا تھا جس کےبعد سےاُن کی حالت خراب ہوگئی تھی ۔
متاثرہ افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن 6 سال کا بچہ دم توڑ گیا۔
واقعے میں ماں باپ اور دوبھائی بھی متاثر ہوئے ہیں جن کی حالت خطرے سے باہرہے۔ پولیس کاکہناہےکہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔