برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) عقاب ویلفئیر ٹرسٹ برطانیہ کے زیر اہتمام ایک چیرٹی ڈنر کا اہتمام مقامی ہال میں کیا گیا، جس میں برمنگھم سمیت برطانیہ بھر سے سیاسی، سماجی، مذہبی و دیگر اہم شخصیات نے بھرپورشرکت کی تقریب کی میزبانی کے فرائض سنیئر صحافی و تجزیہ نگار ساجد یوسف نے سرانجام دیے جبکہ بطور مہمان خصوصی لارڈ نذیر احمد تا حیات ممبر برطانوی ہائوس آف لارڈز، پر وفیسر محمد الیاس ایوب صدر عقا ب سکول فار بلا ئنڈز میر پور آزادکشمیر شامل ہوئے جبکہ صدارت سابق لارڈ مئیر و موجودہ ڈپٹی لارڈ مئیر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ نے کی۔
اس موقع پر مرکزی رہنما جما عت اسلامی میر پور آزادکشمیر ایوب مسلم ، سابق مئیر کونسلر اللہ دتہ ، کونسلر محمد ادریس ، کونسلر عنصر علی خان، سید نذید حسین شاہ ، صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی ، چو ہدری محمد عارف کیروی رہنما پاکستان تحریک انصاف ، سردار ضیاء محمود ، محمود علی ، ظہور چو ہدری ، چو ہدری راسب حسین ،چو ہدری خادم حسین،سرفراز موسیٰ، صا ئمہ ہا رون ، رفعت مغل ، چئیرمین حاجی فیض عالم میموریل ٹرسٹ حاجی فضل الہیٰ ، فرانسز لینکا سٹہ ، محترمہ طلعت سلیم شاعرہ ، چو ہدری دلپزیر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر ، بیرسٹر کرامت حسین ، ارباب اسلم ریڈیو پر یذینٹر ، عقیلہ عصمت ، غزالہ احمد، علیشا ساجد ، لالہ عبدالقدیر ، راجہ محمد غضنفر و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔
بطور مہمان خصوصی لارڈ نذیر احمد تا حیات ممبر برطانوی ہا ئوس آف لارڈز نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ معذور افراد کی دل جوئی انہیں معاشرے کا کارآمد حصہ بنا نے اور انکی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات اٹھا نے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ آج چیرٹی کو لوگوں نے کاروبار کا زریعہ بنا لیا ہے ۔ عوام الناس کی زکوٰة صدقات اور خیرات کے پیسے سے چینل چلا ئے جا رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ بہت کم لوگ ہیں جو چیرٹی کو حقیقی معنوں میں خدمت خلق کے طور پر استعمال کررہے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ نابینا افراد کی بہتری اور انہیں محتاجی سے محفوظ بناتے ہو ئے خود کفیل بنا نے کے لیے عقاب سکول کی خدما ت نا قابل فراموش ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ جو لوگ زکوٰة خیرات اور صدقات کے پیسے کو صیح جگہوں پر خرچ کر رہے ہیں انکی معاونت اور ساتھ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چا ہیے۔
انہو ں نے کہاکہ ہما رے پیغمبر اسلام کا بھی یہی پیغام ہے کہ انسانوں میں بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کے کام آئے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان میں حکومت تعلیم پر ٢ فیصد سے بھی کم بجٹ بناتی ہے اگر ٤ سے ٥ فیصد بھی تعلیم پر خرچ کرلیا جا ئے تو پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ معذورافراد کے لیے حکومتی ملا زمتوں میں ایک مخصوص کوٹہ رکھاجا نا چا ہیے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان اور آزادکشمیر کی حکومت کونابینا افراد کی ڈھارس باندھنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا نے ہو نگے ۔ انہو ں نے کہاکہ حکمرانوں کے دعوں اور وعدوں سے کبھی بھی مسائل کا خاتمہ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ عقاب سکول کا وجود نابینا افراد کے لیے کسی نعمت خدا وندی سے کم نہیں اس کو بہتر اور فعال بنا نے کے لیے ہر شخص اپنی اپنی بساط کے مطابق حصہ ضرور ڈالے۔
مہمان خاص صدر عقاب سکول فار بلا ئنڈز میرپور آزادکشمیر پر وفیسر محمد الیاس ایوب نے کہاکہ عقاب سکول 2000 سے نابینا افراد کی فلاح و بہبود کے لیے مصروف عمل ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ قدرتی طور پر سماعت سے محروم افراد تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے تا کہ وہ کسی پر بوجھ بننے کی بجا ئے معاشرے کا ایک مفید شہری بن کر اپنا مثبت اور مو ئثر کردار ادا کرسکیں ۔ انہو ں نے کہاکہ 10 کڑوڑ کی مالیت سے تیار ہو نے والی عقاب سکول کی بلڈنگ جدید سہولیات کو ملحوظ خا طر رکھتے ہو ئے تمام تر ضروریات کو پو را کرتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ عقاب سکول کے ماہانہ اخراجات 15 لاکھ سے زیادہ ہیں ایک استاد اور ایک طالب علم سے شروع ہو نے والا ایک چھوٹا سا ادارہ ایک انجمن کی صورت اختیار کرچکا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ نابینا افراد کی تعلیم و تربیت کے لیے بین الاقوامی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہو ئے عقا ب سکول اپنی خدما ت پیش کررہا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ معذور افراد کو معاشرے میں انکی معذوری پر تہمت کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے اور نہ ہی انکی اس معذوری کو خدا کے عذاب سے تعبیر کیا جا ئے ۔ انہو ں نے کہاکہ معذور افراد بھی اس معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور ملک و قوم کے لیے خدمات پیش کرنے کے لیے عقاب سکول شب و روز کوشاں ہے۔
انہو ں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر کو چا ہیے کہ سرکاری ملا زمتوں میں معذور افراد کا ایک مخصوص کوٹہ کم کرنے یا اسے ختم کرنے کی بجا ئے بڑھا ئے تاکہ معذور افراد بھی رزق حلال کما نے کے قابل ہو جائیں ۔ انہو ں نے کہا کہ عقاب سکول کے اندر تعلیم حاصل کرنے والے نابینا بچے مستقل طور پر معذور افراد ہیں جن کو ساری زندگی صحت مند اور معذوری سے پاک افراد کے تعاون اور مدد کی ضرورت ہے ۔ سابق لارڈ مئیر آف برمنگھم و موجودہ ڈپٹی لارڈ مئیر کونسلر شفیق شاہ نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ کسی فرد یا ادارے کے اچھے اور مثبت عمل کو سراہنا اور اسکے ساتھ تعاون ایک مہذب معاشرے میں بسنے والے افراد کی اولین ذمہ داری ہے۔
انہو ں نے کہاکہ معذور افراد کے لیے سہارا فراہم کرنا بھی ایک شکرانے نعمت ہے ۔انہو ںنے کہاکہ معذور نابینا افراد کی فلاح و بہبود کے حوالہ سے عقاب سکول فار بلا ئنڈز کی گراں قدر خدمات قابل ستائش ہیں ۔کونسلر عنصر علی خان نے کہاکہ عقا ب سکول فار بلا ئنڈز کے وجود سے ڈیڈھ سو سے زائد معذور گھرانے استفادہ حاصل کر رہے ہیں جن کی کفالت اور سرپرستی ہما ری ذمہ داری ہے۔ صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی نے کہاکہ انسان معذور نہیں ہوتا جب تک کہ اسے ماحول معذور نہ بنا دے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمارا مذہب اور عقیدہ ہمیں خدمت خلق کی تلقین کرتا ہے ۔ تقریب سے چو ہدری خادم حسین ، علیشا ساجد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر عقاب سکول فار بلا ئنڈز کے نابینا بچوں اور بچیوں کی فلا ح و بہبود اور تعلیم و تربیت کے لیے خطیر رقم بھی جمع کی گئی۔