کھاریاں(نیئر صدیقی سے) سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی گجرات کے چیئرمین چوہدری اختر علی نے سکروٹنی کمیٹی کی سفارش پرچار نئے ممبران کی منظوری دے دی ہے۔ نئے ممبران میں سرائے عالمگیر سے چوہدری سجاد آف بیسہ، چوہدری گلزار حسین، راجہ محمد ارشد چب اور کنجاہ سے سیٹھ قمر خورشید منہاس شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تقریب میں وائس چیئرمین الحاج امجد فاروق، فنانس سیکرٹری چوہدری افتخار احمد ، سیکرٹری نشرواشاعت لیاقت علی قادری، ایگزیکٹو ممبران الحاج محمد صادق بٹ، چوہدری نصر اقبال سکھ چین، راجہ محمد انور اور ملک شہباز احمد بھی موجود تھے۔ چیئرمین چوہدری اختر علی نے نئے ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئے باصلاحیت ممبران کی شمولیت سے سی پی ایل سی کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔