اسلام آباد(یس اردو نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی نے وزیراعظم کی جانب سے حکومت اوراتحادی جماعتوں کو دیے جانے والے عشائے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اب نہ تو حکومت کا حصہ ہے اورنہ ہی اتحادی تو پھرعشائیے میں شرکت کا کوئی جواز نہیں ۔ اس لیے عشائیے میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے بی این پی کے اخترمینگل اورجہانزیب جمالدینی کو عشائیے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران بڑے تیقّن کیساتھ یہ دعویٰ کیا تھا کہ اختر مینگل