چٹاگانگ (جیوڈیسک) انتہائی باصلاحیت قرار دیے جانے والے پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل کا ستارہ ان دنوں کچھ زیادہ ہی گردش میں ہے۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں وہ انگلینڈ کے خلاف بری طرح ناکام ہوئے ہی تھے لیکن بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اپنے پہلے میچ بھی وہ متاثر نہ کرسکے۔ چٹاگانگ وائکنز کو ان کا ایک رن لاکھوں روپے کا پڑ گیا۔
25 سالہ عمر اکمل کو ان کی ٹیم چٹاگانگ وائکنگز نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 کے بعد پیر کی رات ہی خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنگلہ دیش بلوایا ۔ بھاری رقم خرچ کرکے بروقت اسٹیڈیم پہنچنا بھی ان کے کام نہیں آیا کیونکہ وہ صرف ایک ہی رن بنا کر پویلین چلتے بنے۔
عمر اکمل انگلینڈکے خلاف بھی مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ۔ وہ3 میچوںمیں26 رنزبنا سکے۔ وہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سپر اوور میں تین گیندوں پر ایک رن بناسکے تھے۔