ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریاکے زیر اہتمام 21 واں پی پی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا پروگرام 14 اگست کے پروگرام کے سلسلہ میں یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا پروگرام کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ نے پاکستان سفارت خانہ ویانا میں سفارت خانہ کے سٹاف کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔
پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ میں شرکت کی دعوت دی اور سفارت خانہ کے سٹاف نے آزادی میلہ میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اکرم باجوہ نے سفارت خانہ کے پورے سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔