پیرس(عمیر بیگ)۔ پیرس کے ممتاز بزنس مین و سماجی شخصیت شیخ وسیم اکرم کو پیرس کے نواحی علاقے ’’ریپبلک‘‘ کی کاروباری کمیٹی نے اپنا صدر نامزدکر دیا ہے۔اس موقع پر شیخ وسیم اکرم نے یس اردو کے نمائندے عمیر بیگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہہ کہ یہ ان کی کے لیے ایک باعث فخر بات ہے کہ فرانسیسی لوگو ں نے ایک پاکستانی کو یہ عزت دی ہے اور ان کو اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اس عزت کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی تما م صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے کوئی کسر نہیں اُٹھا رکھوں گا اور ان کے مجھ پر کئے گئے اعتماد کے ساتھ ساتھ پاکستان کی عزت و وقار میں انشاء اللہ بہتری لاؤں گا