ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اپنی اگلی فلم میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
Akshay Kumar ready to become Bollywood Modi
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں آج کل معروف شخصیات کی زندگی پر فلمیں بنانے کا رجحان ہے۔ اظہر الدین، سچن ٹنڈولکر، ملکھا سنگھ، سنجے دت جیسی شخصیات کے بعد اب بھارت میں ہزاروں مسلمانوں کے قاتل گجرات کے قصائی یعنی موجودہ وزیراعظم نریندرا مودی کی زندگی پر بھی فلم بنائی جارہی ہے۔ ابتدا میں اس کردار کے لیے بی جے پی ہی سے گہری وابستگی رکھنے والے اداکاروں پاریش راول اور انوپم کھیر کا نام لیا جارہا تھا تاہم اکشے کمار بھی اس کردار کی دوڑ میں شامل ہوچکے ہیں۔ اکشے کمار کو اس کردار کے لیے سب سے مظبوط امیدوار کہا جارہا ہے کیونکہ حکومت میں اثرورسوخ رکھنے والی دو اور فلمی شخصیات یعنی شتروگھن سنہا اور بھارتی سنسر بورڈ کے سربراہ پہلاج نہلانی نے فلم میں اکشے کمار کی موجودگی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکشے سے بہتر کوئی اور یہ کردار ادا کر ہی نہیں سکتا۔ واضح رہے کہ مودی کی زندگی پر بننے والی فلم کے نام اور دیگر کاسٹ کے بارے میں فی الحال معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔