اسلام آباد: 900 صفحات پر مشتمل ریکارڈ میں بینک اکاؤنٹس، ٹرانزکشنز، غیر ملکی اکاؤنٹس اور کرنسی کی تفصیلات شامل ہیں۔
العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا نمائندہ ظافر خان احتساب عدالت میں پیش ہوا۔ نوازشریف کے بینک اکاؤنٹس کی مزید تفصیلات عدالت میں پیش کر دی گئیں۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں۔ گواہ ملک طیب نے 900 صفحات پر مشتمل ریکارڈ عدالت میں جمع کرایا جس میں بینک اکاؤنٹس، ٹرانزکشنز، غیرملکی اکاؤنٹس اور کرنسی کی تفصیلات شامل ہیں۔ سابق وزیرا عظم کی جانب سے جاری چیکس پر نواز شریف کے دستخط موجود بھی ہیں۔ استغاثہ کے گواہ بینک افسر ملک طیب کا بیان قلمبند کیا جا رہا ہے، گزشتہ روز ملک طیب کا بیان مکمل نہ ہو سکا تھا، بیان قلمبند ہونے پر معاون وکیل عائشہ حامد گواہ پر جرح کریں گی۔