دربھنگہ (کامران غنی) الفلاح یونیورسیٹی فریدہ باد ہریانہ کے زیر اہتمام مقامی ڈان باسکو اسکول دربھنگہ میں منعقد تعلیمی بیداری کانفرنس کے موقع پر یونیورسیٹی کے چانسلر جواد صدیقی نے مختلف شعبہ حیات میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے مختلف لوگوں کو ایوارڈ آف آنر سے نوازا۔
دربھنگہ ٹائمز کے مدیر اور المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفئر ٹرسٹ کے سکریٹری ڈاکٹر منصور خوشتر کو صحافت میں بہتر کارکردگی کے لئے اعزاز سے نوازاگیا۔ ساتھ ساتھ جواد صدیقی نے اس موقع پر صحافیوں سے خصوصی طور پر کہا کہ اپنے قلم کا استعمال کافی ذمہ داری سے کریں اور ایسی تحریریں عوام کے سامنے لائیں جس سے ان کی خدمات کا اعتراف کیا جاسکے۔
اس موقع پر کانفرنس میں شامل حضرات میں اے ایس پی دلنواز احمد، پٹنہ سنٹرل یونیورسیٹی کے سابق رجسٹرار نہال احمد،پروفیسر عبدالمنان طرزی، مارواڑی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مشتاق احمد، ملت کالج کے پرنسپل رحمت اللہ، پروفیسر شاکر خلیق، عنبر امام ہاشمی، عرفان صدیقی ، عقیل صدیقی ، نثار احمد اور بڑی تعداد میں دیگر حضرات موجود تھے۔